ایس آئی یو نے بین الصوبائی بینک ڈکیت گروپ کا 7واں کارندہ بھی پکڑ لیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی گروپ کے ساتویں کارندے کو بالآخر گرفتار کرلیا، ملزم کے 6ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، گروپ پشاور اور کراچی میں کئی بینک لوٹ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم نوران زیب عرف نور خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بین الصوبائی بینک ڈکیت گروپ کا اہم کارندہ تھا اور اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے 11اپریل کو پشاور میں بینک ڈکیتی کی، 3مئی اور 20جولائی کو گلشن اقبال کراچی میں بینک لوٹے، جبکہ 2016میں بھی پشاور میں ایک بینک لوٹا تھا۔ پولیس نے کہا کہ سرغنہ سمیت ملزم کے6ساتھی محبوب الرحمان،جاوید، کرامت، اظہر مقصود، نور اسلم اور ایاز خان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More