کورکمانڈر حملہ کیس میں وکلا صفائی کو تیاری کیساتھ پیش ہونے کا حکم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی سزا کیخلاف دائر اپیلوں پرمجرموں کے وکیل کی عدم حاضری پر مجرموں کے وکلا کو 19 ستمبر تک تیاری کے ساتھ پیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جمعہ کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد مجرم خرم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے سزاؤں کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا پانے والے گیارہ مجرم ہیں، مجرموں میں عطا الرحمان عرف ابراہیم، شہزاد باجوہ، عزیر احمد سمیت دیگر ملزم شامل ہیں، گرفتار مجرموں کو 2006میں کور کمانڈر احسن سلیم حیات پر حملہ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ اسی بینچ نے پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کی جانب سے سزا کیخلاف دائر اپیل پرماتحت عدالت کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم منظور کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے اقدام قتل سے متعلق مقدمہ میں ملزم عدنان پاشا کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ بوٹ بیسن منتقل کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More