ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر سربمہر
کراچی(این این آئی) ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر لائن کاہیڈ کوارٹر سر بمہر کر دیا۔ 1 ارب 40 کروڑ روپے کی ادائیگی تک شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔ایف بی آر حکام کے مطابق چند ہفتے قبل شاہین ایئر کا دفتر سر بمہر کرنے کے باوجود ادائیگیوں کے شیڈول پر عمل نہیں کیا گیا حکام کے مطابق شاہین ایئر نے اب تک ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جون میں بھی شاہین ایئر کا ہیڈ کوارٹر بند کیا گیا تھا تاہم مذاکرات کے بعد ایف بی آر نے ہیڈکوارٹر کھول دیا تھا۔