عمران کے وزیراعظم بننے پر شہرشہرجشن-آتشبازی-بھنگڑے

0

کراچی/ پشاور (اسٹاف رپورٹر /مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بننے پرشہر شہر جشن منایا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں نےآتشبازی کی ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،کیک کاٹے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو پورا دن مبارکبادیں دیتے رہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے وزیراعظم سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، پشاور، ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں عمران خان کے وزیراعظم بننے پر جشن منایا گیا، کہیں خوشی میں نعرے لگائے گئے تو کہیں بھنگڑے ڈالے گئے، کہیں کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئیں۔عمران خان کے بائیس سال کی جدوجہد کے بعد وزیرِاعظم بننے کی خوشی میں کھلاڑیوں کی خوشی اور جوش دیدنی تھا۔ کراچی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا۔ اس موقع پر چاچا کرکٹ بھی جشن منانے والوں میں شامل تھے۔لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کیک کاٹا۔ عمران خان کے وزیرِاعظم منتخب ہونے کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔کراچی میں رہنماؤں نے کارکنوں کو مٹھائی کھلائی اور کامیابی کی خوشی میں جشن منایا۔ فیصل آباد میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ملتان والے بھی کپتان کی کامیابی پر نہال ہوئے، انہوں نے خوشی میں آتشبازی کی اور آپس میں مٹھائی بانٹی۔پشاور میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے منتخب ہوتے ہی نعرہ بازی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More