محمد بخش مہر بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں مزار قائد پہنچ گئے-پولیس خاموش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر کھیل اور موجودہ مشیر تجارت و صنعت محمدبخش مہر بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں مزار قائد پہنچ گئے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرحلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دینےکیلئے آئے تھے تاہم ان کی کروڑوں مالیت کی گاڑی نہ تو آگے کوئی نمبر پلیٹ لگی تھی اور نہ ہی پیچھے اس کے باوجود کسی پولیس اہلکارنے انہیں روکنےکی کوشش تک نہیں کی ۔