کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوششوں کیخلاف ڈل جھیل میں احتجاج

0

سری نگر(اے پی پی) سری نگر میں کشتیوں کے مالکان او ر انکے ساتھ کام کر نے والے مزدوروں نے دفعہ 35 اے منسوخ کرنے کے مذموم بھارتی منصوبے کے خلاف ڈل جھیل کے پانیوں میں اپنی اپنی کشیوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیسیوں کشتی مالکان اپنی کشتیوں اور مزدوروں کے ہمراہ سرینگر کے نہرو پارک کے نزدیک جھیل ڈل میں جمع ہو گئے اور مذموم بھارتی منصوبے کے خلاف نعرے بلند کیے۔ انہوں نے کشیوں پرپوسٹر چسپاں کیے تھے جن پر دفعہ 35 اے کے حق میں اور اسے منسوخ کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ ” کشمیر شکارا اونرز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن “ کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع پر بھارتی سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ دفعہ 35۔ اے کی منسوخی کے حوالے سے دائر عرضداشت کو خارج کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More