عثمان بزدار کا حمزہ شہباز سے نشست پر جا کر مصافحہ

0

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا ۔ عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کیا جس کے بعد بالترتیب حمزہ شہباز،معاویہ اعظم اور علی حیدر گیلانی نے بھی خطاب کیا ۔ اس کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی نشست پر گئے اوران سے مصافحہ کیا ۔اس کے بعد انہوں نے اگلی نشستوں پر بیٹھے تمام لیگی اراکین سے بار ی باری ہاتھ ملایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More