راولپنڈی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ چل بسی

0

راولپنڈی(نمائندہ امت) نواحی قصبہ گنگال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ چل بسی، جب کہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تھانہ روات کی حدود میں 2 روز تک گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ رمشا جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کےمطابق16سالہ رمشاکےوالدجہانگیر نےواقعےکی رپورٹ تھانہ روات میں درج کرائی۔والد جہانگیر نےبیان میں بتایاکہ ان کی بیٹی ایک ہفتہ قبل نیم بےہوشی کی حالت میں ملی تھی اوراس نےاسپتال جاتے ہوئے بتایا کہ 9اگست کی رات عمران نے اسے فون کرکےمکان کی چھت پر بلایا، پستول کے ذریعے ہراساں کیا اور پھر بے ہوش کرکے اپنےدوست جاوید کےگھر لےگیا۔عمران اورجاوید طالبہ کےساتھ دوروز تک زیادتی کرتےرہے،ایک ہفتہ قبل جاوید کے گھر سے رمشا نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسےفوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا تاہم گزشتہ روز صبح سویرےحالت غیر ہونے پربچی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کےمطابق طالبہ کی میڈیکل رپورٹ سے زیادتی ثابت ہوگئی، مزید تحقیقات کے لئے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ روات پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ طالبہ کے والد محمد جہا نگیر خان نے تھانہ روات میں قتل کے مقدمہ دفعہ 302کی درخواست دے دی ہے ، جہا نگیر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پو لیس ملزمان سے ہماری بچی کے کپڑے اور دوعدد پسٹل برآمد کر ائے اور ملزم عمران کے بھائی زعفران عرف پیلا کی جا نب سے ملنی والی دھمکیوں کا نو ٹس لے کیو نکہ ہمیں ان سے جان کا خطرہ ہے پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جا ئے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More