وفاقی کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی

0

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ میں شامل وزراء (آج)پیر کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔نامزد وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری ایک روز قبل ہی دے دی تھی جس میں 16وزراء اور 5مشیر شامل ہوں گے۔ وزراء (آج) پیر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔عمران خان نے اپنی کابینہ میں شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، پرویز خٹک کو وزیر دفاع، اسد عمر کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں زاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دینے کی منظوری دی ۔ شفقت محمود کے پاس وزارت تعلیم اور قومی تاریخ و ادب ہوں گی، فواد چودھری وزیر اطلاعات، خسرو بختیار آبی وسائل عامر کیانی وفاقی وزارت صحت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ایم کیو ایم کے فروغ نسیم وزیر قانون اور خالد محمود صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر ہوں گے۔ وزارت ریلوے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے سپرد کی گئی۔جی ڈی اے کی رکن اسمبلی فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ہوں گی۔طارق بشیر چیمہ ریاستی و سرحدی امور کے وزیر ہوں گے، نورالحق قادری کو مذہبی و اقلیتی امور کی وزارت دی گئی ہے۔ غلام سرور خان کو پیٹرولیم ڈویڑن سونپا گیا ہے جبکہ زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر ہوں گی۔اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داوٴد کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More