ملائیشیا میں معمولی جھگڑے پر2پاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے

0

کوالالمپور ( ایجنسیاں)معمولی جھگڑے پر ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے۔ حملہ آور کا تعلق برما سے ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں مقیم متاثرہ پاکستانی شخص کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ملائیشیا میں کام کرتا ہے،ایک شخص ان سے گاڑی خریدنے آیا اور پیسوں کے لین دین پر کوئی معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس شخص نے تلوار کے وار سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا اور اس موقع پر میرے بھائی کا پارٹنر بھی اس کے ساتھ موجود تھا اور اس نے اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیئے اور فرار ہو گیا۔متاثرہ شخص کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کو وہاں علاج معالجے میں بہت مشکلات کا سا منا ہے اور ان کے لئے کوئی قانونی چارہ جوئی بھی نہیں کی جا رہی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل ہے ۔واضح رہے کہ زخمی ہونے والے شخص کا نام محمد شہزاد ہے جبکہ اس کا تعلق میانوالی سے ہے اور عمر45سال ہے، اس کے ساتھ کا نام سید منظور شاہ ہے جس کا تعلق ثوابی سے ہے اور عمر 25سال ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More