نیب کی زلفی بخاری پر مہربانیاں پیشی کیلئے دوسری مرتبہ چھوٹ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے وزیر اعظم عمران خان کےقریبی دوست زلفی بخاری پر مہربانیاں کرتے ہوئے دوسری مرتبہ چھوٹ دیدی ۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی آف شور کمپنیوں کے مالک زلفی بخاری کو اب 30 اگست کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ،ذوالفقار عرف زلفی بخاری کو نیب کی سی آئی ٹی نے 25 جون کو پیشی کے دوران سوالنامہ دیا تھا۔زلفی بخاری نے 15 روز میں نیب سوالنامے کا جواب جمع کروانا تھا۔مقررہ وقت ختم ہونے پر زلفی بخاری نے ایک مرتبہ عام انتخابات میں مصروفیت جبکہ دوسری مرتبہ لندن سے ریکارڈ کا جواز پیش کرکے مہلت مانگی۔زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔