ترکی میں میکڈونلڈ سمیت 3 امریکی فود چینز پر پابندی

0

انقرہ( ایجنسیاں)آن لائن)ترکی میں میکڈونلڈ سمیت3 امریکی فوڈ چینز پرپابندی لگا دی گئی۔ ترک شہر کچی آورن کے میئر نے اپنے ملک کے خلاف واشنگٹن کی تجارتی جنگ کے جواب میں امریکہ کے 3 مشہور برانڈز میکڈونلڈ، اسٹار باکس اور برگرکنگ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔کچی آورن کے میئر مصطفی اک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ فیصلہ دوسروں کیلئے بھی مثال بنے گا۔ دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردو گان نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتےکہا ہے کہ خود کو ہمارا اسٹرٹیجک پارٹنر کہنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ انقرہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی امریکہ سے خوفزدہ نہیں ہوگا، کچھ لوگ ہمیں معاشی سختیوں، پابندیوں اور کرنسی میں اتار چڑھاوٴ سے ڈرا رہے ہیں ،تاہم ہم ان کے فریب سے آگاہ ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے۔یاد رہے کہ امریکی پادری اینڈرو برینسن کی 2016میں جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری کے بعد سے ترکی اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیوں کے بعد ترکی کی کرنسی اور معیشت دبائو کا شکار ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی میں قید پادری کو رہا نہ کیا گیا تو انقرہ پر مزید معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More