اسپینش لالیگا میں میسی کی عمدہ کارکردگی

0

بارسلونا(امت نیوز) لائنل میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ٹائٹل دفاع مہم کا فاتحانہ آغاز کیا، بارسلونا کلب نے الویس کلب کو 3-0 گولز سے ہرایا، میسی نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ابتدائی میچ میں الویس کلب کو 3-0 گولز سے ہرا کر جاندار آغاز کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں میسی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 83ویں منٹ میں بارسلونا کے کوٹنہو نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 90 پلس منٹس میں میسی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کا سکور 3-0 کر دیا اور بارسلونا کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح بارسلونا نے الویس کلب کو 3-0 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More