عرب شاہی خاندان برطانوی رائل فیملی سے امیر نکلا

0

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کا شاہی خاندان برطانوی شاہی خاندان سے امیر نکلا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت ایک کھرب ڈالر سے زائد ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کی تازہ رپورٹ میں سعودی شاہی خاندان کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ برطانوی شاہی خاندان کی دولت 88 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے نے کہا کہ سعودی خاندان کے اثاثوں کے بارے میں وثوق سے نہیں کہا جاسکتا تاہم 15 ہزار افراد پر مشتمل سعودی شاہی خاندان کی پرآسائش طرز زندگی میں ان کی دولت کی جھلک نظر آتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی خاندان کی روزمرہ کی زندگی میں نجی طیارے، لگژری بحری جہاز، جدید ہیلی کاپٹر، بیرون ملک بڑی بڑی رہائش گاہیں اور سونے کے فرنیچر سے لیکر روزمرہ استعمال کی دیگر قیمتی اشیا شامل ہیں۔اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ سلمان یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی دولت ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More