کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے,انکی ترسیل وتقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پراسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل درآمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے. علاوہ ازیں مساجد, امام بارگاہوں, عیدگاہوں ودیگر کھلے مقامات سمیت اجتماعی قربانی کے مختلف مقامات پر بھی سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئےجائیں تاکہ عوام کے جان ومال کی سلامتی کے مجموعی امور کو یقینی بنایا جاسکے، وہ اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز ٹریفک،کراچی پولیس، اسپیشل برانچ سندھ،ایسٹ ویسٹ ساو تھ زونز کے ڈی آئی جیز سمیت ٹریفک، سی آئی اے،سیکیورٹی،سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز،تمام ضلعی ایس ایس پیز،اے آئی جیز ویلفیئر،ایڈمن سی پی او اورآپریشنز سندھ نے بھی شرکت کی۔