175سابق امریکی افسران نے جان برینن کی حمایت کر دی
واشنگٹن(امت نیوز) امریکہ میں 175سابق امریکی افسران نے جان برینن کی حمایت کر دی ۔ وزارت خارجہ اور پینٹا گون کے 175 سے زائد سابق افسران نے پیٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سابق سی آئی اے چیف جان برینن کو بلیک لسٹ کرنا غلط اقدام ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے سابق سی آئی اے چیف جان برینن کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ امریکی صدرنے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے کر بلیک لسٹ کیا ۔ صدر نے کہا کہ جان برینن کی خفیہ معلومات تک رسائی پر پابندی ہو گی۔سابق سی آئی اے چیف نے اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ۔ جان برینن کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے اقدام پر تمام امریکیوں کو تشویش ہونی چاہیے اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا۔واضح رہے کہ جان برینن اس سے قبل بھی صدرٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔