دانت-منہ صاف نہ کرنے سے پھیپھڑوں کا کینسر ہوسکتا ہے-جاپانی ماہرین

0

ٹوکیو(امت نیوز) جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں اور منہ کی درست صفائی نہ ہونے پر پھیپھڑے شدیدمتاثر ہوتے ہیں اور سانس کے امراض جنم لینے کیساتھ سوزش اور کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ سروے میں جاپان کے بزرگ افراد کا جائزہ لیا گیا ہے، جسکے مطابق منہ خصوصاً زبان پر پائے جانیوالے بیکٹیریا کا پھیپھڑوں کی تندرستی سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں اور منہ کی صحت بالخصوص بزرگوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر یوشی ہیسا یاما شیٹا اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ منہ کے بیکٹیریا اگر جسم کے اندر چلے جائیں تو وہ ہماری صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں منہ کے بیکٹیریا اور جراثیم کینسر، موٹاپا، امراضِ قلب اور دیگر امراض کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More