بچے نے عدالت میں اغوا کار ملزم کو شناخت کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں 8 سالہ بچے کے اغواء سے متعلق مقدمہ میں مغوی نے اغواء کار ملزم شاہد کو شناخت کرلیا ہے ۔ پیر کے روز سماعت کے موقع پر ملزم شاہد کو پیش کیا گیا۔ مغوی کا کہنا تھا کہ عدالت میں موجود اسی شخص نے مجھےاغواء کیا،17 اگست کو اسکول کے باہر سے مجھےاغوا کیا گیا اور ایک روز کمرے میں قید رکھاپھر 18 اگست کو دوسری جگہ لے کر جارہا تھا تو پولیس اہلکار کو دیکھ کر میں نے شور کیا اور پولیس اہلکار نے اس ملزم کو پکڑلیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہد عادی اور سزا یافتہ ملزم ہے۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں سائٹ سپر ہائی وے خادم حسین گوٹھ میں 6 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کی کوشش سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم فہیم کو 23 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔