بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کا اعلان عید بعد ہونے کا امکان

0

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کا اعلان عید کے بعد کئے جانے کا امکان ہے ۔پہلے مرحلے میں8 وزراء اور 2 مشیر لئے جانے کا امکان ہے ۔وزرا میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 3، تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک وزیر شامل ہوگا، جب کہ 2 مشیر بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نو منتخب وزراء 26 یا 27 اگست کو اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔ان وزراء میں سردار یار محمد رند، جان جمالی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، سیداحسان شاہ، نوابزادہ طارق مگسی، عبدالخالق ہزارہ، نوابزادہ گہرام بگٹی جبکہ مشیر میں مٹھا خان کاکڑ اور حاجی محمد خان لہڑی شامل ہوں گے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے یقین دلایا کہ امن کے قیام کے لئے صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More