ٹرمپ آبنائے ہرمز کو خود سے منسوب کرنے کیلئے سرگرم
امریکا نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اس لیے اس کا نام ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے اسے اپنے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دے دی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ چونکہ ان کے بقول امریکا نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اس لیے اس کا نام ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی تجویز کو دلچسپ انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے نام کے بعد آبنائے ہرمز مزید نمایاں اور اہم ہوجائے گی۔
ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے کو تسلیم نہیں کیا، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اس اہم سمندری گزرگاہ کی صورتحال بدستور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی جغرافیائی مقامات کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز دے چکے ہیں۔ ان میں خلیج میکسیکو کو امریکی سرکاری استعمال میں ’’خلیج امریکا‘‘ کہنے کی کوشش بھی شامل ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، امریکا اس کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔