سرگودھا میں بیوی نے شوہر کو جان سے مار کر خودکشی کرلی

واقعہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر پیش آیا،ابتدائی تحقیقات

September 3, 2026 · جرم وسزا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سرگودھا(صباح نیوز)تھانہ میلہ کی حدود بھابڑا میں دوہرے خاتون کی پھندا لگی لاش اور اس کے شوہر کی خون آلود ڈیڈ باڈی ملنے کے واقعہ پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹمومن سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔پولیس کے مطابق وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر پیش آیا، جہاں بیوی سمرین نے مبینہ طور پر اپنے خاوند محمد ریاض کے سر پر چارپائی کا پاوا مارا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ بعدازاں سمرین نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔