فراڈ کال سمجھنے والا پاکستانی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری جیت گیا

شوکت آفتاب گزشتہ 15 برس سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خریدتے آ رہے تھے، تاہم اس بار قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور وہ بڑے انعام کے حقدار بن گئے۔

September 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابوظہبی: پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے ابوظہبی میں ہونے والی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ڈیڑھ کروڑ درہم کا بڑا انعام اپنے نام کرلیا۔

64 سالہ شوکت آفتاب کو لاٹری انتظامیہ نے پاکستان فون کرکے انعام جیتنے کی اطلاع دی تو ابتدا میں انہیں یہ کال جعلی محسوس ہوئی اور انہوں نے اسے فراڈ سمجھا۔

انتظامیہ نے انہیں لاٹری کی سرکاری ویب سائٹ پر جاکر اپنے ٹکٹ کا نمبر چیک کرنے کا مشورہ دیا۔ ٹکٹ کی تصدیق کے بعد شوکت آفتاب کو یقین ہوگیا کہ وہ واقعی کروڑوں درہم کا انعام جیت چکے ہیں۔

شوکت آفتاب گزشتہ 15 برس سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خریدتے آ رہے تھے، تاہم اس بار قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور وہ بڑے انعام کے حقدار بن گئے۔

اسی قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کے انعامات جیتے۔