صارفین کیلئے بری خبری، بجلی مزید مہنگی کردی گئی
ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی، ستمبر کے بلوں میں اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کا فیصلہ، ملک بھر میں بجلی 2 روپے سے زائد مہنگی کرنے کی منظوری
حکومت کی جانب سے مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بری خبر دی گئی ہے اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے۔ نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے لیے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی جس کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا،
جس سے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔ نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا جس کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے بعد صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔