مردان میں جرگے کے دوران گولیاں چل گئین ،2 بھائی جاں بحق، جرگہ رکن اور لڑکا زخمی

جرگہ چچا زاد بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے تصفیے کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اس دوران  گولیاں چل گئیں

October 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس حکام کے مطابق خونریز واقعہ جان آباد میں پیش آیا جہاں جرگہ چچا زاد بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے تصفیے کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اس دوران  گولیاں چل گئیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی فیصل اور ولید موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ جرگہ رکن درویش خان اور وہاں سے گزرنے والا 10 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مرنے والوں کی لاشیں  اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔