ایرانی تیل بردار جہاز ڈبونے کا امریکی دعویٰ،ویڈیو جاری
امریکی فورسز نے ٹینکر کو متعدد اہم مقامات پر نشانہ بنایا، جس کے بعد جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور خلیج عمان میں سمندر کی تہہ میں جا پہنچا
فوٹو سوشل میڈیا ایکس
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر MT Kylo کو کارروائی کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی فورسز نے ٹینکر کو متعدد اہم مقامات پر نشانہ بنایا، جس کے بعد جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور خلیج عمان میں سمندر کی تہہ میں جا پہنچا۔ امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل عملے کو جہاز چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کارروائی کو فوجی اہلکاروں کی درست نشانہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ قرار دیا۔ اس کے مطابق MT Kylo سمیت تین آئل ٹینکرز کو کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، جنہیں امریکی حکام نے ایران کے پاس موجود ایک مبینہ خفیہ مالیاتی نیٹ ورک سے منسلک قرار دیا ہے۔
Thanks to the precision and professionalism of American service members, the M/T Kylo sank in the Gulf of Oman today and joined Iran’s navy at the bottom of the sea. pic.twitter.com/OwSDMl8SSQ
— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 6, 2026
رپورٹس کے مطابق MT Kylo کو خلیج عمان میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ دیگر دو ٹینکرز MT Downy اور M/T Stark 1 کو بھی امریکی کارروائی میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور خلیج عمان، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔
امریکی کارروائی کے حوالے سے سینٹ کام نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں امریکی بحری اثاثوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ تاہم واقعے سے متعلق دیگر تفصیلات اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر مکمل معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔