جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت برداشت نہیں کریں گے: ایرانی صدر
ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے میں امن و استحکام کے پیش نظر تنازعات کے آغاز سے گریز کو ترجیح دیتا ہے۔
فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ شروع کرنے کا خواہش مند نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور دفاع کے ساتھ جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے میں امن و استحکام کے پیش نظر تنازعات کے آغاز سے گریز کو ترجیح دیتا ہے۔
ایرانی صدر کے مطابق ایران نے ماضی میں بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور مستقبل میں بھی قومی مفادات اور ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طاقت سے مزاحمت جاری رکھے گا۔
پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر اس پر حملہ یا جارحیت مسلط کی گئی تو وہ اپنے دفاع سے دستبردار نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں امن ضروری ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور عوام کے حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔