اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کے دوران صحت اور قانونی امور پر گفتگو ہوئی۔

September 8, 2026 · قومی

فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو 35 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران صحت سمیت قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو واپس ان کے سیلز میں منتقل کردیا گیا۔