برطانیہ کا اسرائیلی بستیوں سے درآمدی اشیاء پر پابندی کا اعلان
بعض اسرائیلی آبادکار فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور نسلی صفائی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، جبکہ اسرائیلی حکومت ان اقدامات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
فائل فوٹو
برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے مطابق اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور توسیع میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی آبادکاروں کی بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔
ایڈ ملی بینڈ نے الزام عائد کیا کہ بعض اسرائیلی آبادکار فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور نسلی صفائی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، جبکہ اسرائیلی حکومت ان اقدامات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں کے لیے محفوظ اور پائیدار مستقبل کے قیام کا قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل ہی ہے۔