ترکیہ کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

حوثیوں کے حالیہ حملے یمن میں تنازع کے دیرپا سیاسی حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

September 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ترکیہ نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث قرار دیا ہے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے 8 ستمبر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے حملے شہریوں کے تحفظ کو نظر انداز کرتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

بیان میں سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں کے حالیہ حملے یمن میں تنازع کے دیرپا سیاسی حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ترکیہ نے حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کریں۔