14 سالہ لڑکی اور دو طالب علموں سے مبینہ زیادتی ،7گرفتار
ملزمان اور متاثرہ طالب علم ہم جماعت ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائل فوٹو
ہری پور: ضلع ہری پور میں مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کے مختلف واقعات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پنیاں کے علاقے میں فرسٹ ایئر کے دو طالب علموں کو مبینہ طور پر متعدد نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیوز بنا کر متاثرہ طالب علموں کو مبینہ طور پر بلیک میل کیا گیا اور ان سے رقم بھی حاصل کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان اور متاثرہ طالب علم آپس میں ہم جماعت ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب تھانہ صدر کی حدود میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور چھیڑخانی کے الزام میں جاوید محمد نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی فیصل حفیظ کے مطابق دونوں واقعات سے متعلق مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں واقعات میں نامزد 8 ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مقدمات میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔