ایران میں قشم، سیریک اور میناب کے قریب دھماکوں کی آوازیں

قشم میں دھماکے کی نوعیت اور مقام فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا خشکی پر ہوا یا سمندر میں

September 10, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

ایران میں آبنائے ہرمز کے قریب مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم میں ایک شدید دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے کچھ ہی دیر بعد سیریک اور میناب کے علاقوں سے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق قشم میں دھماکے کی نوعیت اور مقام فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا خشکی پر ہوا یا سمندر میں۔

یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے اس وقت تک کسی نئے حملے یا تازہ جھڑپ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا سمیت دیگر مقامی میڈیا نے بھی قشم میں دھماکے کی آواز کی اطلاع دی ہے، تاہم واقعے کی وجہ اور اس کے ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔