ایرانی جوابی حملوں کا خدشہ، امریکا نے اردن سے ہیلی کاپٹر منتقل کردیئے

منتقل کیے جانے والے ہیلی کاپٹروں میں وہ طیارے بھی شامل ہیں جنہیں حالیہ ایرانی حملوں میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

September 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اردن میں موجود بعض فوجی ہیلی کاپٹروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موافق السلطی ایئربیس پر موجود بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ منتقل کیے جانے والے ہیلی کاپٹروں میں وہ طیارے بھی شامل ہیں جنہیں حالیہ ایرانی حملوں میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کی منتقلی کا مقصد انہیں ممکنہ مزید ایرانی حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔