امریکا کے تمام حربے آزمانے کے باوجود تیل مہنگا ہوگا،باقر قالیباف
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے امریکا کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہوئے
فائل فوٹو
تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے امریکا کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہوئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف نے امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دستیاب مختلف ذرائع استعمال کررہا ہے، تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق امریکا کی جانب سے مارکیٹ میں مداخلت، اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے خام تیل جاری کرنے اور دیگر اقدامات سمیت مختلف طریقے آزمائے جارہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ان تمام اقدامات کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے رجحان کو واپس نہیں موڑ سکے گا۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ واشنگٹن تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اپنے تمام دستیاب آپشنز مرحلہ وار استعمال کررہا ہے، تاہم ان کوششوں کے اثرات محدود دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے امریکی پالیسیوں پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی سے ایسے ظاہر کیا جائے گا جیسے اس بارے میں کسی کو پہلے سے علم ہی نہ ہو۔