ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر اہم گفتگو
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری معاملات اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری معاملات اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ یمن میں جاری تنازع کے تناظر میں ہوا ہے۔ سعودی عرب یمنی حکومت کی حمایت کے لیے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شریک ہے، جبکہ ایران پر حوثیوں کو اسلحہ اور فوجی معاونت فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
ایران ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کرتا ہے کہ حوثیوں کے فیصلوں میں اس کا کوئی کردار نہیں۔