سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے انکار کردیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں کی درخواست کی۔

September 11, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے انکار کردیا( فائل فوٹو)

سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے انکار کردیا( فائل فوٹو)

سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی درخواست کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ درخواست مسترد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکی انتظامیہ حوثیوں کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

رپورٹ میں دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی درخواست قبول نہیں کی۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔