ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے،امریکی وزیر خزانہ
ایرانی بیانات کا بڑا حصہ حقیقت کے بجائے خواہشات اور خیالات پر مبنی ہے۔اسکاٹ بیسنٹ
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران امریکی معیشت میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ایرانی بیانات کا بڑا حصہ حقیقت کے بجائے خواہشات اور خیالات پر مبنی ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے میزائلوں کا ذخیرہ دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکا نے ایران کی 85 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کردی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران تباہ ہونے والی میزائل فیکٹریوں کو دوبارہ تعمیر کر رہا ہے۔
انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی دعووں کو نمایاں کرکے میڈیا ایران کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دے رہا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کی قیادت صرف دعوے اور دھمکیاں دے رہی ہے، یہ لوگ امریکا کے لیے مضحکہ خیز ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے ایران کی موجودہ