مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد فائرنگ سے جاں بحق
واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
فائل فوٹو
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد مریدکے سے لاہور کی جانب آ رہے تھے کہ فیروز والہ میں سی سی ڈی دفتر کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق واقعے کو قاتلانہ حملہ قرار دینا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شیخ شبیر احمد کی کسی سے دشمنی سامنے نہیں آئی۔
پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔