دوحہ کا ثالثی وفد تہران پہنچ گیا، قطری میڈیا کا دعویٰ

یہ دورہ ایران اور قطر کے درمیان معمول کے سفارتی روابط اور تبادلوں کا حصہ ہے،عہدیدار

October 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دوحہ: قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے ایک سینیئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دوحہ سے ایک وفد آج تہران پہنچا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ یہ دورہ ایران اور قطر کے درمیان معمول کے سفارتی روابط اور تبادلوں کا حصہ ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل خبر رساں ادارے روئٹرز اور قطری اخبار نیو عرب بھی اسی نوعیت کی اطلاعات شائع کر چکے تھے۔ تاہم ایران اور قطر کے حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔