عراق نے ایرانی سرحد کے قریب ڈرون لانچ پیڈز کی تحقیقات شروع کردی

ان لانچ پیڈز کو ماضی میں سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

September 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بغداد: عراق نے ایران کی جانب سے ایرانی سرحد کے قریب مبینہ طور پر ملنے والے ڈرون لانچ پیڈز کی مشترکہ تحقیقات کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم علی زیدی نے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ تحقیقات کے دوران سرحدی علاقے میں مبینہ طور پر ملنے والے ڈرون لانچ پلیٹ فارمز کی موجودگی اور ان سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان لانچ پیڈز کو ماضی میں سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد ایرانی سرحد کے قریب واقع الطیب کے علاقے کو بھی سیل کردیا گیا ہے، جہاں سے سعودی عرب پر مبینہ ڈرون حملوں کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا گیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق مشترکہ تحقیقات کا مقصد واقعے کے اصل حقائق سامنے لانا، لانچ پیڈز کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کرنا اور حملوں کے ممکنہ پس منظر کا تعین کرنا ہے۔