برکس سربراہی اجلاس، ایرانی صدر کی اماراتی ولی عہد سے ملاقات
دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئی دہلی میں برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فوٹو سوشل میڈیا
نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئی دہلی میں برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر نے بھارت کے دورے کے دوران برکس کے مرکزی اجلاس، اقتصادی اجلاس اور بند کمرہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی مذہبی رہنماؤں، اہم شخصیات اور کاروباری نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ایرانی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
برکس اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔