یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودیہ کے 12حملوں کا دعویٰ

یمن میں کیے گئے ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کے مناظر دکھانے کا دعویٰ

September 13, 2026 · بام دنیا
فوٹو گوگل

فوٹو گوگل

صنعا: یمن کی انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں 129 فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ یمن میں کیے گئے ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ تنظیم کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کے مناظر دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے محاذ سے مبینہ طور پر فرار ہونے والے افراد کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا اور بعض گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حوثیوں کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے دعوے پر سعودی حکام کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔