سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کو بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سلامتی اور وسائل کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے

September 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض، لندن: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری تازہ صورتحال پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مملکت کی سلامتی اور اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی۔

برطانوی مؤقف کے مطابق سعودی عرب کو بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سلامتی اور وسائل کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی اہم آبی گزرگاہوں میں سکیورٹی بہتر بنانے اور بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

فریقین کا کہنا تھا کہ اہم بحری راستوں کا تحفظ نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی تجارت اور سپلائی چین کے تسلسل کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔