انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھرا بحری جہاز لاپتا، تلاش شروع
بحری جہاز سورابایا سے جنوبی کالیمانتان کے شہر بنجرماسن کی جانب روانہ ہوا تھا، تاہم سفر کے دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
فائل فوٹو
جکارتہ: انڈونیشیا میں 243 افراد کو لے کر جانے والا ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کے دوران لاپتا ہوگیا، جس کے بعد حکام نے اس کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز سورابایا سے جنوبی کالیمانتان کے شہر بنجرماسن کی جانب روانہ ہوا تھا، تاہم سفر کے دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق جہاز پر مجموعی طور پر 243 افراد سوار تھے۔ انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔
حکام نے لاپتا بحری جہاز کا سراغ لگانے اور اس میں سوار افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائی شروع کردی ہے۔
تاحال جہاز کے لاپتا ہونے کی وجہ اور اس میں سوار افراد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔