انڈونیشیا میں مسافر بحری جہاز لاپتا، 103 افراد ریسکیو، 140 کی تلاش جاری

مسافر فیری جاوا سی میں سورابایا سے جنوبی کالیمانتان کے شہر بنجرماسن کی جانب سفر کر رہی تھی کہ اس دوران حکام کا جہاز سے رابطہ ختم ہوگیا۔

September 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جکارتہ: انڈونیشیا میں خراب موسم کے دوران مسافر بحری جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا، جہاز میں 243 افراد سوار تھے جن میں سے 103 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 140 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر فیری جاوا سی میں سورابایا سے جنوبی کالیمانتان کے شہر بنجرماسن کی جانب سفر کر رہی تھی کہ اس دوران حکام کا جہاز سے رابطہ ختم ہوگیا۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق جہاز کی آخری معلوم لوکیشن بنجرماسن کی بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور جاوا سی میں تھی۔

حکام نے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ کارروائی کے دوران 103 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔