پہلگام واقعہ،ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان پر الزام ماننے سے انکار کردیا

انٹرویو کے دوران فلسطین کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسرائیلی قبضے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری بمباری کی شدید مذمت کی۔

September 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی:ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں کو ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہو کہ پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہے۔

بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت کے دوران بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انور ابراہیم سے پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کے الزام سے متعلق سوال کیا گیا۔

ملائیشین وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت وزیراعظم ان معلومات اور حقائق کی بنیاد پر بات کر سکتے ہیں جو ریاستی اداروں کی جانب سے فراہم کیے گئے ہوں۔ ان کے مطابق ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی جس میں پاکستان کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔

انور ابراہیم نے انٹرویو کے دوران فلسطین کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسرائیلی قبضے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری بمباری کی شدید مذمت کی۔