حضرومیں تیزرفتار کارالٹنے سے 1شخص جاں بحق۔ 2 خواتین سمیت 4 زخمی
حادثہ چھچھ انٹرچینج کے قریب پیش آیا
تصویر سوشل میڈیا
حضرو کی حدود میں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بے قابو ہو کرتیزرفتار ویگو کار چھچھ انٹر چینج کے قریب روڈ پر الٹ گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو حضرو منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 60 سالہ مراد ، 58 سالہ مسز ولائیت ، 50 سالہ فریدہ اور 14 سالہ احمد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا ۔ مراد اور احمد کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔