مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل
سعودی وزیر توانائی کے مطابق ان ذخائر میں نایاب معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی موجود ہے۔
فائل فوٹو
ریاض: مدینہ منورہ میں تقریباً 11 کروڑ ٹن ایسے خام معدنی ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن میں یورینیم سمیت نایاب معدنیات بھی موجود ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس سے خطاب کے دوران اس اہم دریافت کا اعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مدینہ میں جبل صاید پراجیکٹ پر کی جانے والی کھدائی اور ارضیاتی تحقیق کے نتیجے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔
سعودی وزیر توانائی کے مطابق ان ذخائر میں نایاب معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی موجود ہے۔