آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری

پولنگ 24 ستمبر 2026 کو ہوگی۔ صدارتی انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگا

September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی

آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پولنگ 24 ستمبر 2026 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق صدارتی انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگا، جہاں قانون ساز اسمبلی کے ارکان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوکر دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ کا وقت مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے گی۔

صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 19 ستمبر کو اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات جمع کرانے کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسی روز کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا موقع بھی دیا گیا ہے۔ امیدوار 23 ستمبر کو صبح 11 بج کر 30 منٹ تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔