شیخ حسینہ کی پارٹی کے 7 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا

تمام ملزمان پر 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

September 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ 15 ستمبر 2026 کو سنایا۔ تمام ملزمان پر 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

عدالت کی جانب سے ساتوں رہنماؤں کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران ان پر طلبہ تحریک کے دوران ہونے والے واقعات میں مبینہ کردار کے حوالے سے الزامات کا سامنا تھا۔

سزائے موت پانے والے عوامی لیگ کے رہنماؤں میں عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔

بنگلہ دیش میں 2024 کی طلبہ تحریک کے بعد سیاسی صورتحال میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں اور عوامی لیگ کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔