پیٹرولیم بحران،تعلیمی ادارےجمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان

صوبے بھر میں تعلیمی ادارے ہفتے کے صرف پانچ دن کھلے رہیں گے اور باقی دنوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم بحران کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہفتے میں دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں تعلیمی ادارے ہفتے کے صرف پانچ دن کھلے رہیں گے اور باقی دنوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ دو ماہ تک نافذ رہے گا۔ تعلیمی اداروں کو دو روز بند رکھنے کا مقصد پیٹرولیم بحران کے دوران ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔